سماجیات(Society news)https://chat.whatsapp.com/CBwsZ9oUQ9Y9zsY3TjBmvc?mode=wwt


‏🌙 26 ربیع الثانی 1447ھ
🗒️ 20 اکتوبر 2025ء
⏳ 06 کاتک 2082 بکرمی
بروز پیر کی
خاص خاص خاص خبریں
🌾

سیز فائر میں درجنوں فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد اسرائیل کا جنگ بندی بحالی کا نیا ڈرامہ

اسرائیلی فوج نے غزہ میں 120 راکٹ حملے کیے، شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا، تازہ کارروائی میں 45 فلسطینی شہید ہوگئے

اسرائیل نےجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں امداد کا داخلہ روک دیا

اسرائیلی حکومت نے فوج کو غزہ میں امداد کے داخلے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے: اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی وزیردفاع کی ہٹ دھرمی برقرار، فوج کو حماس کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا

فوجی حملوں کی شدت میں مزید اضافہ کرتے ہوئے حماس کو ایک بار پھر سبق سکھایا جائےگا، وزیردفاع اسرائیل کاٹز

غیرقانونی مقیم افغانوں کو ہر حال میں واپس بھیجا جائے: 20 یورپی ممالک کا یورپی کمیشن کو خط

واپسی کا یہ عمل رضاکارانہ یا زبردستی بھی ہوسکتا ہے اور اس کے لیے طالبان سے مذاکرات بھی ہوسکتے ہیں، مشترکہ خط

’گندم کی خریداری 3500 روپے فی من ہوگی‘، وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025-26 کی منظوری دے دی

وفاقی اور صوبائی حکومتیں تقریباً 6.2 ملین ٹن کے اسٹریٹجک ذخائر حاصل کریں گی، گندم کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی نہیں ہوگی: اعلامیہ

پاکستان نے افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ نیا بارٹر ٹریڈ فریم ورک متعارف کرادیا

پاکستان نے ان ممالک کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کیلئے مختلف شرائط کو نرم کردیا، برآمد سے قبل لازمی درآمد کی شرط نرم کرکے بیک وقت درآمد وبرآمد کی اجازت ہوگی: نوٹیفکیشن

حیدرآباد: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 2 مبینہ دہشتگرد گرفتار

مبینہ دہشتگردوں کے قبضے سے ٹیرر فائنانسنگ فنڈ کی خطیر رقم برآمد ہوئی ہے، سی ٹی ڈی

ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت سن کر شہریوں کے چہرے سرخ ہوگئے، فی کلو 500 روپے تک جاپہنچا

ملک کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹے کے دوران ٹماٹر کی قیمت 200 روپے کلو بڑھ گئی ہے

جنگ بندی معاہدہ خوش آئند، افغان سرزمین سے دہشتگردی کے سدباب کیلئے اقدامات ضروری ہیں: اسحاق ڈار

دوحہ معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات پر عملدرآمد ناگزیر ہے: نائب وزیراعظم

ایران میں ایک اور اسرائیلی جاسوس کو پھانسی دے دی گئی

ٹرمپ کا یوکرینی صدر کو جنگ بندی کیلئے پیوٹن کی شرائط ماننے پر زور ، برطانوی اخبار

چور دنیا کے مشہور ترین لوور میوزیم سے 7 منٹ میں انمول زیورات چرا کر فرار ہوگئے
پاکستان جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرنےکیلئے تیار، آخری ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا

نواب شاہ، بچوں میں ایچ آئی وی کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہونےکا انکشاف

کراچی کے ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ اوربریانی سینٹرز پر مردہ مرغیوں کےگوشت کی سپلائی کا انکشاف

پاکستان’گندم کی خریداری 3500 روپے فی من ہوگی‘، وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025-26 کی منظوری دے دی

حیدرآباد: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 2 مبینہ دہشتگرد گرفتار

دارالحکومت اسلام آباد سےلاہور منتقل کیا جائے، سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تجویز

نوجوانوں کو جاہل نہیں بننے دیں گے بلکہ علم کی شمع جلائیں گے: حافظ نعیم

انصار اللہ نے اقوام متحدہ کے 20 ملازمین کو حراست میں لے لیا
پاکستان جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرنےکیلئے تیار، آخری ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا

پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک اور گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بھارت کیخلاف 176کلومیٹر فی گھنٹہ کی گیند، کیا اسٹارک نے شعیب اختر کا ریکارڈ توڑ ڈالا؟

پہلی بار ایشیا کپ کھیلنے والی پاکستان پیڈل ٹیم نے مین راؤنڈ کیلئےکوالیفائی کرلیا
🌾
سوموار, اکتوبر 20, 2025
مطلع صاف رہنے کا امکان ہے
طلوع آفتاب 06:17
غروب آفتاب 17:28
طلوع چاند 05:03
غروب چاند 16:43
درجہ حرارت
+18°C کم سے کم
+28 °C زیادہ سے زیادہ
🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾
سماجیات
Society news web👇
https://awareglobe.com/

Be the first to comment on "سماجیات(Society news)https://chat.whatsapp.com/CBwsZ9oUQ9Y9zsY3TjBmvc?mode=wwt"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*