2 اکتوبر 2025ء 8 ربیع الثانی بروز جمعرات کی اہم خبریں
🌾
کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے پُرتشدد مظاہرے، 3 پولیس اہلکار جاں بحق، 6 شہری جان سے گئے
آزادکشمیر کی صورت حال پر آج اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے ، وزیر داخلہ محسن نقوی
آزاد کشمیر: حکومت نے ایک بار پھر عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی پیشکش کردی
وزیراعظم آزادکشمیرنے کہاکہ میں پھر عوامی ایکشن کمیٹی کو دعوت دیتا ہوں کہ مذاکرات کی طرف آئیں، مذاکرات کے علاوہ اب میرے پاس کچھ نہیں ہے
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ،
گریٹا تھنبرگ سمیت کئی کارکن زیرحراست، اسرائیلی پورٹ منتقل
فلوٹیلا کے منتظمین کے مطابق اسرائیلی اہلکار قافلے میں شامل ایک جہاز میں داخل ہوگئے ہیں اور تمام ارکان کو اسرائیلی فوجیوں نے حراست میں لے لیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کی کشتیوں کو سمندر میں ڈبونے کا منصوبہ بے نقاب
موبائل فون جام ہوچکا ہے، اسرائیلی جہاز نظر آرہے ہیں، شاید آج رات فلوٹیلا پر حملہ ہوجائے: مشتاق احمد خان
حماس نے صمود فلوٹیلا پر حملہ اور کارکنوں کی گرفتاری کو دہشتگردی قرار دیدیا
وزیراعظم کی صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملےکی مذمت، زیر حراست افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ
زیر حراست افراد کا جرم یہ تھا کہ وہ بے بس فلسطینیوں کیلئے امداد لے کر جارہے تھے، شہباز شریف
اسرائیلی حملے کے بعد گلوبل صمود فلوٹیلا کی احتجاج کی کال، مختلف ممالک میں مظاہرے شروع
اٹلی، یونان اور ترکیہ میں عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، مظاہرین فلوٹیلا اور غزہ پر حملوں کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں
اقوام متحدہ اور عالمی برادری قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے، فلسطینی مزاحمتی تنظیم
غزہ میں امن کی ذمہ داری پہلے عالم اسلام پھر عالمی برادری پر عائد ہوتی ہے، ترک صدر
قبلہ اول کا دفاع آخری دم تک کرتے رہیں گے، ہم نے غزہ کے ان بہادر بیٹوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جنہوں نے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس قابض افواج کا دلیرانہ مقابلہ کیا، اردوان
امریکا میں شٹ ڈاؤن سے ہلچل، ناسا بند، لاکھوں ملازمین کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا
امریکی فوجیوں کو تنخواہیں نہیں ملیں گی۔ بحران حل نہ ہوا تو بڑے پیمانے پر برطرفیاں ہوسکتی ہیں، امریکی صدر
قطر پر حملہ امریکی امن و سلامتی کیلئے خطرہ سمجھا جائے گا، ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے
ایگزیکٹو آرڈر میں کہا گیا ہے کہ اگر قطر پر حملہ ہوا تو امریکا ’تمام قانونی اور موزوں اقدامات، بشمول سفارتی، معاشی اور ضرورت پڑنے پر فوجی اقدامات کرے گا
لسبیلہ: اوتھل میں مسافر کوچ اور ٹرک میں ٹکر، 6 افراد جاں بحق
دبئی میں جائیداد کی خرید و فروخت 2025 کے پہلے 9 ماہ میں 495.87 ارب درہم تک پہنچ گئی
برطانیہ سے چوری ہونے والی مہنگی گاڑی کی کراچی میں موجودگی کا انکشاف
مصری شخص نے دانتوں سے سیکڑوں ٹن وزنی بحری جہاز کھینچنے کا ریکارڈ بنا دیا
ویمن ورلڈکپ: بھارتی ٹیم پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ ملائےگی یا نہیں؟ بی سی سی آئی کا بیان آگیا
🌾
موسم
خیبرپختونخوا اور پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
راولپنڈی/ اسلام آباد کا موسم
جمعرات, اکتوبر 2, 2025
مطلع ابر آلود ہونے کا امکان ہے
طلوع آفتاب 06:03
غروب آفتاب 17:51
طلوع چاند 15:08
غروب چاند 00:26
درجہ حرارت
+22 °C کم سے کم
+31 °C زیادہ سے زیادہ
🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿
Be the first to comment on "Society news"