خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب،گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد (اے پی پی): آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب،گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونحوا، خطہ پوٹھو ہار ، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا۔بدھ کو ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 43،دادو ، دالبندین، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑواورروہڑی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Hi, this is a comment.
To get started with moderating, editing, and deleting comments, please visit the Comments screen in the dashboard.
Commenter avatars come from Gravatar.