سماجیات*(حالات حاضرہ سے آگاہی کے لیئے)

ہفتہ 23؍محرم الحرام 1447ھ
19؍جولائی 2025ء کی
*اہم خبریں*

پہلگام کی تحقیقات تاحال غیر حتمی، کالعدم لشکر طیبہ سے جوڑنے کی بھارتی کوششیں زمینی حقائق کے منافی، پاکستان

ملکی معیشت کیلئے اچھی خبریں، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 22 سال کی بلند ترین سطح پر، آئی ٹی برآمدات 3.8، ٹیکسٹائل 17.90 ارب ڈالر ہوگئیں

کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 2.1 ارب ڈالر تک پہنچنے پر وزیراعظم کا اظہار تشکر

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ہنگامی طور پر واشنگٹن پہنچ گئے

اعتماد سازی اور کام کا طریقہ تبدیل، نیب نے 8 اہم اصلاحات متعارف کرادیں

40 ارب روپے کوہستان اسکینڈل، 2 سرکاری افسر، 2 بینکرز اور 4 ٹھیکیدار گرفتار

سینیٹ، خاتون کو برہنہ کرنے اور ہائی جیکر کو پناہ دینے پر موت کی سزا ختم

حکومت سے مذاکرات کامیاب، کاروباری برادری کا ہڑتال موخر کرنے کا اعلان

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے لیبیا کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقاتیں، دفاعی صنعت میں تعاون پر اتفاق

شپنگ سیکٹر میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے پلان مرتب کیا جائے، وزیراعظم

جے جے وی ایل ،ایل پی جی پلانٹ کو آپریشنل بنانے میں تمام رکاوٹیں دور

سرکاری جامعات کیلئے ریکارڈ 42 ارب روپے مختص کئے، وزیر اعلیٰ سندھ

فیول چارجز میں کمی، اگست میں بجلی صارفین کو ریلیف کاامکان

گاڑیوں پر نئی لیوی نافذ، حکومت کو 10 ارب آمدن کی توقع

پی ٹی آئی 5 اگست احتجاج کی تیاری کرے پھر ہم بھی کرینگے، وزیرداخلہ

وفاقی و صوبائی افسران کی 19میں ترقی کیلئے لازمی MCMC میں ردو بدل

نیپرا کا بڑا اقدام، کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف کا اعلان

ایک سال میں پاکستانیوں نے کتنے ارب ڈالرز کی آن لائن شاپنگ کی!

غیر ملکی بحری جہاز کو موزمبیق میں روک لیا گیا، پاکستانی عملے کے ارکان بھی موجود

ایف بی آر، گریڈ 21 کے افسران کی گریڈ 22 میں ترقی

وزیر اعظم شہباز شریف نے صبغت اللّٰہ سلطان کو ڈائریکٹر پبلک افیئرز یونٹ مقرر کردیا

80 ممالک کے سربراہان کو لذیذ اور خوشبو دار آم کے تحفے ارسال

پہلگام واقعہ، مودی حکومت کی مسلمانوں کیخلاف کارروائی تیز، تجزیہ کار

خیبرپختونخوا میں نا اہلی انتہا، کرپشن عروج پر ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، شکیل احمد ممبر فنانس آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی مقرر

ٹڈاپ کرپشن سے متعلق 14 مقدمات میں یوسف رضا گیلانی بری

40 ہزار زائرین سے متعلق نہیں کہا کہ بیرون ملک لاپتا ہیں، سردار یوسف

انسداد دہشت گردی عدالت، ماہ رنگ بلوچ کا پندرہ دن کا پولیس ریمانڈ

اسلام آباد ہائیکورٹ کی نئی انتظامی کمیٹی کی تشکیل، نوٹیفکیشن جاری

چاول کی برآمدات 14.7 فیصد کم چینی کی 1851 فیصد بڑھ گئیں

۔FBR، گریڈ 17 کے 51 افسران کی عبوری سینیارٹی لسٹ جاری

کاروباری برادری کے تمام مطالبات پر تجاویز تیار کر لی ہیں، ہارون اختر

سیاحتی جھیلوں کے اطراف نئے ہوٹلوں کی تعمیر پر پابندی کا فیصلہ

غزہ، اسرائیل نے جنگ بندی تجویز مسترد کردی، بمباری میں 35 فلسطینی شہید

حکومتی دعوؤں کے باوجود چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک برقرار

وزیر اعظم شہباز شریف اور مودی اگلے ماہ چینی شہر تیانجن میں ایک ہی چھت تلے ہونگے

دنیا کینسر کے خلاف جنگ جیت رہی ہے، برطانوی جریدہ

بجلی بلوں کی تقسیم / پرنٹنگ کا کام پاکستان پوسٹ کے سپرد کرنے کا اصولی فیصلہ

سندھ طاس کی معطلی کا معاملہ او آئی سی کے اجلاس تک پہنچ گیا

پنجاب میں طوفانی بارشیں برسانے والا سسٹم کراچی کی جانب بڑھنے لگا

علیمہ خان NCCIA لاہور کے تفتیشی افسر کے سامنے پیش نہیں ہوئیں

حمیرا اصغر کی لاش سے لیے گئے نمونوں کی کیمیکل ایگزامن رپورٹس پولیس کو موصول

خیبرپختونخوا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بلامقابلہ سینیٹ انتخابات کا معاہدہ ہوگیا، PTI ناراض امیدواروں کا دستبرداری سے انکار

غلطی انسانی فطرت، جج سے بھی ہوسکتی ہے، بدنیتی ثابت کرنا لازمی، سپریم کورٹ، عدالتی ڈسپلن برقرار رکھنے کا حکم جاری

وفاقی وزیر کی مخالفت، ایچ ای سی میں ڈائریکٹر جنرلز کی تقرری کے انٹرویوز جاری

پاکستانی تاجر کی محبت میں گرفتار چینی خاتون خلع کیلئے دربدر، شوہر نے بیٹا بھی رکھ لیا

جنگ گروپ کے زیر اہتمام دو روزہ دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو کا آج سے آغاز

پاکستان کی شام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

جامعہ این ڈی کے داخلہ ٹیسٹ نے تعلیمی بورڈ کراچی اور کراچی کے اساتذہ پر لگایا گیا بدنما داغ دھو دیا، سپلا، زرینہ راشد کو مبارکباد

برسوں سے ایکٹنگ ڈپٹی ڈائریکٹر FIA کا چارج رکھنے والے آخر کار DD بنا دیے گئے

پاکستان کو اسلامی جمہوری ریاست بنانیکی جدوجہد جاری رکھیں گے، مولانا فضل الرحمٰن

پی ایس کیو سی اے، نومنتخب سربراہ نے چارج لینے کیلئے 30 دن کی مہلت مانگ لی

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، کراچی تا کشمور جماعت اسلامی کا احتجاج

اپٹما کا وزیر خزانہ سے بجٹ تقریر میں کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا مطالبہ

۔PTI پھر شدید ابہام کا شکار، ٹکٹوں کی تقسیم پر پارٹی میں اختلافات، تجزیہ کار

پی سی ایس آئی آر، لیبارٹری ٹیسٹ نتائج بدلنے کی شکایت پر انکوائری کمیٹی تشکیل

افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی ناکام، 5 افغان خودکش حملہ آور گرفتار

افغانستان، طالبان حکومت میں پہلی بار توہین مذہب کے ملزم کو سزائے موت سنادی گئی

عزیز آباد میں ہوٹل پر لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کی شہری کے ہاتھوں ہلاکت

ایف آئی اے 26 اسسٹنٹ ڈائریکٹر گریڈ 18 میں پہنچ گئے

بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کو ذاتی ملازم کو گولی مارنے پر جیل بھجوا دیا گیا

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پولیس ٹریننگ سینٹر میں دھماکا، 3 افراد ہلاک

اسنوکر: محمد آصف نے ماسٹرز چیمپئن شپ جیت لی

مالی تنازعات کو صرف سول عدالتیں ہی حل کر سکتی ہیں، سپریم کورٹ

بجٹ میں IT انڈسٹری کی کوئی بھی بنیادی ڈیمانڈ نہیں مانی گئی، چیئرمین پاشا

چیئرمین نیب کا بورڈ آف ریونیو کا دورہ، دائرہ اختیار پر تفصیلی بریفنگ

وفاق کا غیر قانونی افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا فیصلہ

        *موسم*
ہفتہ, جولائی 19, 2025
مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے
طلوع آفتاب 05:11
غروب آفتاب 19:17
درجہ حرارت
+30°C کم سے کم
+34 °C  زیادہ سے زیادہ


Be the first to comment on "سماجیات*(حالات حاضرہ سے آگاہی کے لیئے)"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*