*سماجیات*
حالات حاضرہ سے آگاہی کے لیئے وٹس ایپ نیوز گروپ
https://chat.whatsapp.com/CBwsZ9oUQ9Y9zsY3TjBmvc?mode=gi_t
* 13 شوال المکرم 1447ھ*
*02 اپریل 2026ء*
*20 چیت 2083 بکرمی*
*بروز جمعرات کی خاص خاص خبریں*
*ایران کے جوابی حملے جاری، یو اے ای میں 37 امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنےکا دعویٰ، خلیج فارس میں اسرائیلی آئل ٹینکر بھی نشانہ*
*ایرانی فوج کے ترجمان نے میڈیا کو جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ پاسداران انقلاب نے یو اے ای میں خفیہ مقام پر جاری امریکی فوجیوں کی میٹنگ کے مقام کو ہدف بنایا جبکہ اسرائیلی آئل ٹینکر پر حملے کے بعد اس میں آگ لگ گئی*
ایران نے پاکستان اور دیگر ثالثوں کے ذریعے امریکی پیغامات موصول ہونےکی تصدیق کردی
امریکی نائب صدر نے ایران تنازع پر گزشتہ روز پاکستانی ثالث کاروں سے بات کی: خبر ایجنسی
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ثالثوں کے ذریعے ایران کو امریکی صدر کا سخت پیغام بھجوایا ہے: برطانوی خبر رساں ایجنسی
امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں ہو رہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی
امارات امریکا اور اتحادیوں کیساتھ ملکر آبنائے ہرمز کو طاقت کے ذریعے کھلوانے کی تیاری کر رہا ہے: امریکی اخبار
ایرانی قوم کے دشمنوں کے لیے آبنائے ہرمز نہیں کھولا جائے گا، ایرانی پاسداران انقلاب
یو اے ای اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کے لیے لابنگ کر رہا ہے جس کے تحت اس کارروائی کی اجازت حاصل کی جاسکے
دشمن کے سامنے کبھی سر نہیں جھکایا، حملہ کرنے والوں کے پاؤں کاٹ دیں گے: ترجمان ایرانی مسلح افواج کا سخت انتباہ
ایران کی نئی رجیم کے صدر نے ابھی امریکا سے جنگ بندی کی درخواست کی ہے، ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی نئی رجیم کے صدر پہلے والوں سے کہیں کم شدت پسند اور کہیں زیادہ ذہین ہیں ، ہم جنگ بندی کی درخواست پر غور کریں گے: ٹرمپ
ایران نے امریکی صدر کی جنگ بندی کی درخواست کا دعویٰ مسترد کر دیا
دنیا میں اب کوئی بھی امریکی سفارت کاری پر اعتماد نہیں کر سکتا، ایرانی عوام اس وقت امریکا کے ساتھ مذاکرات یا سفارت کاری کے لیے تیار نہیں: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر پاکستان کے ذمہ دارانہ مؤقف، دانشمندانہ سفارتکاری کو سراہتے ہیں: سعودی سفیر
دانشمندی اور عالمی یکجہتی ہی بحران پر قابو پانے کا ذریعہ ہے، ہم سب کے مستقبل کےتحفظ کےلیے عالمی قوانین کا احترام ضروری ہے: سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی
امریکی عسکری کمانڈر خلیجی ممالک میں اڈوں کو لاحق خطرات سے خبردار کرتے رہے، حکومتیں نظر انداز کرتی رہیں: امریکی اخبار
اخبار کے مطابق امریکی حکومتوں نے ان فوجی اڈوں سے اہم اثاثوں کی منتقلی سے متعلق سفارشات کو نظرانداز کیا جس کے نتیجے میں حالیہ ایرانی حملے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوئے
فضل الرحمان اور بلاول کی ملاقات، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں ممکنہ انتخابی اتحاد پر سنجیدگی سے غور
دونوں جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا جو ممکنہ اتحاد کی مزید تفصیلات کو حتمی شکل دے گی: ذرائع
50
سال بعد انسانوں کی چاند کے قریب واپسی، ناسا کا آرٹیمس 2 راکٹ تاریخی مشن پر روانہ
لاہور: ڈی ایچ اے میں واقع گھر میں آگ لگنے سے 2 بچے جاں بحق
سعودی شہزادی الجوہرا بنت فیصل انتقال کر گئیں
انڈر 21 یورپی چیمپئن شپ کوالیفائنگ میچ میں بوسنیا کے کھلاڑیوں کا اسرائیلی ٹیم سے ہاتھ ملانے سے انکار
پی ایس ایل 11: صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری، ملتان نے حیدر آباد کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
*راولپنڈی/ اسلام آباد کا موسم*
جمعرات, اپریل 2, 2026
مطلع ابر آلود رہنے اور بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے
طلوع آفتاب 05:54
غروب آفتاب 18:29
طلوع چاند 18:56
غروب چاند 05:44
درجہ حرارت
صبح
06:00 سے 12:00
+18…+24 °C
دوپہر
12:01 سے 18:00
+25…+27 °C
شام
18:01 سے 00:00
+21…+24 °C
Be the first to comment on "*سماجیات*حالات حاضرہ سے آگاہی کے لیئے وٹس ایپ نیوز گروپ"