سماجیات(حالات حاضرہ سے آگاہی کے لیئے وٹس ایپ نیوز گروپ)https://chat.whatsapp.com/CBwsZ9oUQ9Y9zsY3TjBmvc?mode=ems_copy_t🌾

سماجیات
(حالات حاضرہ سے آگاہی کے لیئے وٹس ایپ نیوز گروپ)
https://chat.whatsapp.com/CBwsZ9oUQ9Y9zsY3TjBmvc?mode=ems_copy_t
🌾
4 اکتوبر 2025 ع
10 ربیع الثانی 1447 ھ
20 اسوج 2082 بکرمی
بروز ہفتہ کی اہم خبریں
🌾
حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، معاہدے پر دستخط ہوگئے

معاہدے کے تحت یکم اور 2 اکتوبر کے جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ اور زخمیوں کو فی کس 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے، پرتشدد واقعات سے ہلاکتوں پر انسداد دہشتگردی کے مقدمات درج ہوں گے۔

امن منصوبے پر حماس کے جواب کے بعد ٹرمپ کا اسرائیل سے غزہ میں حملے روکنے کا مطالبہ

حماس کے تازہ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ دیرپا امن کے لیے تیار ہے، اسرائیل حملے روکے تاکہ یرغمالیوں کو نکالا جاسکے، امریکی صدر

کیا حماس نےٹرمپ کا 20 نکاتی غزہ امن منصوبہ کسی حد تک قبول کرلیا؟؟

حماس نے جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کے انخلاکے بدلے یرغمالیوں کی رہائی پر آمادگی ظاہر کردی، تنظیم غزہ کا انتظام آزاد ٹیکنوکریٹس کے حوالے کرنے پر بھی راضی ہوگئی؟؟

حماس کے ردعمل کے بعد مستقل جنگ بندی کی کوششیں تیز، قطر کے مصر و امریکا سے رابطے

ٹرمپ کے غزہ پلان پر حماس کے ردعمل کے بعد مثبت پیش رفت کی امید ہے، مصر

وعدے کے مطابق فلوٹیلا کے شرکا کو جیل میں دہشتگردوں جیسی حالت میں رکھا ہے، اسرائیل وزیر

بن گویر نے مطالبہ کیا ہے کہ فلوٹیلا کے گرفتار کارکنوں کو ان کے ممالک واپس بھیجنے کے بجائے اسرائیلی جیلوں میں رکھا جائے

لائیو’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ پر اسرائیلی قبضے کے بعد ایک اور امدادی فلوٹیلا غزہ کی جانب روانہ

فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے مطابق یہ فلوٹیلا اس وقت کِریٹ کے ساحل کے قریب موجود ہے اور اس پر تقریباً 100 افراد سوار ہیں

وزیر اعظم کا حافظ نعیم سے رابطہ، سابق سینیٹر مشتاق احمد کی بحفاظت وطن واپسی کی یقین دہانی

بہت جلد صمود فلوٹیلا سے اسرائیلی حراست میں لیے گئے پاکستانیوں کو بحفاظت وطن واپس لائیں گے: وزیر اعظم شہبازشریف

غزہ امن معاہدے کیلئے ٹرمپ نے جو 20 پوائنٹس دیے وہ من وعن ہمارے نہیں: اسحاق ڈار

یہ وہ ڈرافٹ نہیں جو ہم نے تیار کیا تھا اور اس حوالے سے دفتر خارجہ کی بریفنگ میں وضاحت دے چکے ،ہم 8 مسلم ممالک کے ڈرافٹ کو فوکس رکھیں گے: نائب وزیراعظم

شکست خوردہ بھارتی عسکری قیادت کی پاکستان کیخلاف ایک بار پھر گیدڑ بھپکیاں

بھارتی آرمی چیف نے ہرزہ سرائی کی کہ اگر پاکستان دنیا کے نقشے پر موجود رہنا چاہتا ہے تو دہشتگردی کے حمایت روک دے

صیہونی فوج کا نیا حربہ: دھماکا خیز ریموٹ کنٹرول گاڑیوں سے غزہ کی بستیاں تباہ کردیں

فلوٹیلا کے گرفتار کارکنان نے انتہا پسند اسرائیلی وزیر کے سامنے فلسطین کے حق میں نعرے لگادیے
بنگلادیش نے افغانستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے آفیشل میچ بال متعارف، منفرد نام والی گیند میں کیا خصوصیات ہیں؟

فیکٹ چیک: ماہرین نے HPV ویکسین اور بانجھ پن سے متعلق گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کر دیا
’ہم بیت المقدس کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے‘، ترک صدر کا فتح بیت المقدس کے دن پر پیغام

تعلیم کا حصول کسی بھی عمر میں ممکن، 60 سالہ شخص یونیورسٹی کا طالبعلم بن گیا

اسپینش بحری جہاز کے ملبے سے 10 لاکھ ڈالرز مالیت کا خزانہ برآمد

سندھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور ڈی میرٹ پوائنٹس کا نظام نافذ

3 روزہ کیچ کلچرل فیسٹیول میں 54 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت

بنگلادیش نے افغانستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

انڈر 12 انٹرکونٹینینٹل ٹینس چیمپئن شپ: پاکستان نے کولمبیا کو ہرا دیا

کراچی ائیرپورٹ پرکسٹمزڈیوٹی اورٹیکس چوری کے گھپلے، کروڑوں روپے کا سامان ضبط

چینی کی ڈبل سنچری: پشاور کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور

مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 4 فیصد سے اوپر چلی گئی

اوپن اے آئی نے سورا 2 ویڈیو جنریشن ماڈل متعارف کرا دیا

لندن سے چوری گاڑی کی کراچی میں موجودگی کا معاملہ، پاکستان نے انٹرپول سے ٹریکر لاگ طلب کرلیا

کراچی: مختلف علاقوں سے سر اور 2 دھڑ ملنے کا واقعہ، لاشوں کی شناخت ہوگئی
🌾
راولپنڈی/اسلام آباد کا موسم
ہفتہ, اکتوبر 4, 2025
بارش کے بعد موسم میں خنکی آ گئی
آج مطلع صاف رہنے کا امکان ہے
طلوع آفتاب 06:04
غروب آفتاب 17:48
طلوع چاند 16:14
غروب چاند 02:38
درجہ حرارت
+20°C کم سے کم
+30 °C زیادہ سے زیادہ
( سماجیات نیوز ویب سائٹ 👇
https://awareglobe.com/
🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾

Be the first to comment on "سماجیات(حالات حاضرہ سے آگاہی کے لیئے وٹس ایپ نیوز گروپ)https://chat.whatsapp.com/CBwsZ9oUQ9Y9zsY3TjBmvc?mode=ems_copy_t🌾"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*