ہفتہ 7؍صفر المظفر1447ھ
2؍اگست 2025ء
*کی خبروں کا خلاصہ*
*ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان آج سے پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کرینگے*
*بلوچستان میں امن و امان بہتر بنایا جائے، صدر مملکت کی ہدایت*
*اپوزیشن کی پریس کانفرنس ایرانی صدر کے دورے کو سبوتاژ کرنیکی کوشش، وزیر اطلاعات*
تجارتی ڈیل سے متعلق امریکا اور بھارت کے درمیان اختلافات دور نہ کیے جاسکے
بھارت ایک ایسی مارکیٹ ہے جو امریکا کیلئے بڑی حد تک بند ہے ، کئی جیوپولیٹیکل اشوز بھی ہیں جن میں بریکس تنظیم کی رکنیت اور روس سے تیل کی خرید بھی شامل ہے: امریکی اہلکار
پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد، راولپنڈی، آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
سابق روسی صدر کے بیان کا ردعمل، ٹرمپ نے امریکی جوہری آبدوزیں روس کے قریب تعینات کردیں
ٹرمپ نے کہا کہ الفاظ بہت اہم ہوتے ہیں اور بعض اوقات غیر ارادی نتائج کا سبب بن سکتے ہیں
بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، اسلحہ کی نمائش پر بھی 15 دن کیلئے پابندی عائد
مردوں کے نقاب کرنے، منہ ڈھانپے پربھی پابندی ہوگی: محکمہ داخلہ بلوچستان کا نوٹیفکیشن جاری
کیا پاکستان کے پاس واقعی تیل اور گیس کے بڑے ذخائر موجود ہیں؟ اہم معلومات سامنے آگئیں
پاکستان کی اپنی کمپنیاں بھی پہلے سے ٹائٹ گیس کے ذخائر کے حوالے سے کام کررہی ہیں
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ایک روز میں 111 فلسطینی شہید، بھوک سے مزید 7 فلسطینی دم توڑ گئے
اسرائیلی فوجی حملوں میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 60 ہزار 332 تک پہنچ گئی، 1 لاکھ47 ہزار 643 افراد زخمی ہوچکے ہیں
اسرائیل پر واضح کردیا غزہ کی صورتحال ناقابل برداشت ہے: برطانوی وزیراعظم کا عالمی شخصیات کے خط کا جواب
اسرائیل کی جانب سے امداد کی راہ میں رکاوٹ ناقابلِ قبول ہے، برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر
باجوڑ امن جرگے کے مذاکرات کا پہلا راؤنڈ ختم، کل دوبارہ جرگہ ہوگا
دہشت گردوں کے خلاف تحصیل ماموند میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے: سکیورٹی ذرائع
شاہ رخ خان نے 33 سالہ فلمی کیریئر میں پہلا نیشنل ایوارڈ جیت لیا
تاریخ میں پہلی بار فیڈرل کانسٹیبلری کے سپاہی کو ہلال شجاعت دینے کا اعلان
پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری
ترک کمپنی نے لیزر گائیڈڈ میزائلوں سے لیس خود کار روبوڈاگ متعارف کروادیا
پی سی بی بورڈ کا ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کے نام سے شرکت پرپابندی کا فیصلہ
15 ہزار ماہانہ تنخواہ پر کام کرنے والے سابق کلرک کی کروڑوں کی جائیداد نکل آئی
سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
معروف بنگلادیشی یوٹیوبر اور اداکارہ بھارت میں گرفتار
ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں مزید کمی، نئی قیمت کتنی ہوگئی؟
معروف ریسلر ہلک ہوگن کی موت کی وجہ سامنے آگئی
15 کے بجائے 19 فیصد امریکی ٹیرف، واشنگٹن کی سخت شرائط، قبولیت میں پاکستان کی ہچکچاہٹ، بھارت کے مقابلے میں نسبتاً فائدہ
پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں، فیلڈ مارشل، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی کردار بے مثال، بیجنگ
ٹرمپ نے پاکستان کیلئے ٹیرف میں 10 فیصد کمی کردی
عمران خان کی تصادم کی حکمت عملی پارٹی رہنماؤں کیلئے وبال جان بن گئی
بھارت کیخلاف جنگ میں ہمارے میڈیا نے بہترین کردار ادا کیا، بلاول بھٹو
سندھ نے ہمیشہ جمہوریت، آزادیٔ اظہار اور مزاحمت کی قیادت کی، مراد علی شاہ
تحفظ پسندانہ پالیسیاں سب کیلئے نقصان دہ ہیں، چین، ٹرمپ کے ٹیرف پر ردعمل
آزاد کشمیر، گلگت میں بارشوں سے نقصانات کے ازالے کیلئے پیکیج دینگے، وزیراعظم
امریکی تجارتی نمائندوں سے ٹیرف 15 سے 17 فیصد لانے پر زور دیا جائے، تاجر برادری
ہماری برآمدات متاثر ہوں گی، چیئرمین پاکستان ٹیکسٹائل کونسل
ہائبرڈ نظام اپوزیشن کا خاتمہ چاہتا ہے، آل پارٹیز کانفرنس، نئے میثاق جمہوریت پر زور
کراچی اور پشاور کے شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور
پاک امریکا کرپٹو قانون سازی، باہمی تعاون مزید فروغ دینے پر متفق
پاک امریکا ٹریڈ ایگریمنٹ، معاہدے کا متن عوام کے سامنے لانا ضروری
پاکستان کی اچھی ڈیل، وائٹ ہاؤس کی طرف سے مثبت اشارہ، ماہر معیشت
تحریک تحفظ آئین پاکستان میں مزید جماعتیں شامل ہونگی، وقاص اکرم
سندھ ہائیکورٹ، K الیکٹرک کے سی ای او کیخلاف صوبائی محتسب کا فیصلہ معطل
KP معدنیات، فوجی کنٹرول کا دعوی غلط، صرف ایک لائسنس فوج کے پاس
قومی اسمبلی کی کارروائی کا حصہ رہنا ہے یا اجتماعی استعفے دینا ہیں؟
سیلاب متاثرین کیلئے 21 لاکھ گھر بن رہے ہیں، آصفہ بھٹو
وفاقی حکومت نے شہریوں پر پیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھا دیا
خطرے کی اطلاع: کراچی کے ہوٹلوں میں امریکی سرکاری محفلوں پر پابندی
وزیراعظم سے مصطفی ٰکمال کی ملاقات، منصوبوں اور اصلاحات کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا
پاکستان نے یو اے ای کے نئے سفیر کی تقرری پر رضامندی دیدی
تاریخی تجارتی معاہدے کے بعد پاکستان کی پہلی امریکی خام تیل خریداری
ڈیفنس میں فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق، بیٹا زخمی
خواجہ شمس الاسلام جارحانہ مزاج، انتہائی قابل اور مہنگے ترین وکیل تھے
غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف سخت آپریشن کا فیصلہ
کالا شاہ کاکو، اسلام آباد ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 25 زخمی
سندھ کے ضلع ٹنڈواللّٰہ یار سے تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت
جولائی میں مہنگائی بڑھ کر 4.07 فیصد، 7 ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی
عمران کے بیٹوں نے پاکستان آنے کیلئے ویز ا درخواست دیدی
مالیاتی ڈسپلن؛ وزارت خزانہ نےضمنی گرانٹس جاری کرنے پر پابندی لگادی
بیوروکریسی تبادلے، نازیہ ابرار خان یونیسکومیں پاکستان کی نائب مستقل مندوب مقرر
پاکستان پر پولیو سے متعلق عائد سفری پابندیوں میں تین ماہ کی توسیع
وفاقی ملازمین کیلئے اہم خبر،جنرل پراویڈنٹ فنڈز پر سالانہ شرح منافع میں کمی
خیبر پختونخوا میں رواں برس پولیو کا 11 واں کیس سامنے آگیا، این آئی ایچ
خلیجی ممالک کیلئے فیری سروس شروع کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت، لائسنسنگ کے عمل کو تیز اور ڈیجیٹل بنانے کی ہدایات
کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 5 اہلکار شہید، 2 زخمی، ایک ڈاکو بھی مارا گیا
سندھ بھر میں تعلیمی اداروں میں اسکاؤٹ یونٹ کا قیام لازمی قرار دیا جائے، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
ریاستی ادارے اقلیتوں کیلئے کھلنے لگے، ان کی سول سروس میں عملی شمولیت
سندھ، 25 سال سروس یا 55 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ، قانون منظور
آئندہ سال ٹرانسپورٹ کا محکمہ ڈجیٹلائزڈ ہوجائے گا، سینئر وزیر
جب تک ہماری سانسیں ہیں ملک کی حفاظت کرتے رہیں گے، خالد مقبول
سرمایہ کاری کی نظر سے ہم نے امریکا کو کبھی نہیں دیکھا، ماہر معیشت
ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا چارج دوبارہ سنبھال لیا
بھارت: کانگریس کی نریندر مودی پر شدید تنقید
سندھ ہائیکورٹ، کمپنیوں سے اضافی کسٹم ڈیوٹی کی وصولی سے روکدیا
نئے امریکی ٹیرف کا انڈیا میں آئی فون مینوفیکچرنگ پر محدود اثر متوقع
پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ، پی ٹی آئی 10 ارکان سے جرمانہ وصولی کے لئے تیسرا نوٹیفکیشن
پاک چین تعلقات کسی تیسرے ملک کے ساتھ روابط سے مشروط نہیں‘ دفتر خارجہ
بینکنگ سیکٹر الیکٹرک وہیکل کے فروغ میں کردار ادا کرے، وزارت موسمیاتی تبدیلی
ایف بی آر سندھ میں بغیر رجسٹریشن کے گاڑیاں چلا رہا ہے، مراد علی شاہ
علیحدگی پسند اجرک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتے ہیں، آفاق احمد
پٹرول کی قیمت میں 150 روپے فی لیٹر تک کمی کی جائے، عوام کا مطالبہ
کشمور، ایک ماہ قبل ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیا گیا مظفر گڑھ کا مغوی بازیاب
ایف بی آر، 252 اعلیٰ افسران کے تبادلے، 33 کو اضافی ذمہ داریاں تفویض
*راولپنڈی/ اسلام آباد کا موسم*
ہفتہ, اگست 2, 2025
مطلع ابر آلود رہنے اور بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے
طلوع آفتاب 05:20
غروب آفتاب 19:07
طلوع چاند 13:28 غروب چاند 23:36
درجہ حرارت
+25 °C کم سے کم
+31 °C زیادہ سے زیادہ
Be the first to comment on "*سماجیات* [نیوز]"