سماجیات نیوز

سماجیات
حالات حاضرہ سے آگاہی کے لیئے وٹس ایپ نیوز گروپ
https://chat.whatsapp.com/CBwsZ9oUQ9Y9zsY3TjBmvc?mode=gi_t
منگل
‏🌙 18 شوال المکرم 1447ھ
07 اپریل 2026ء
25 چیت 2083 بکرمی کی خاص خاص خبریں
🌾
ایران نے 450 شاہاب میزائل اسرائیل پر برسا دیے
آسمان شعلوں سے بھر گیا، سائرن چیخ اٹھے، اور پورا شہر لرز گیا

سعودی عرب کے الجبیل پر میزائل حملہ بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی

الجبیل مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا صنعتی مرکز ہے، اور پیٹرو کیمیکل اور توانائی کی بڑی سہولیات کا گھر ہے

ڈیل نہ ہوئی تو ہر پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ڈیل کیلئے آج کی ڈیڈلائن

اگر ہم نے ایران کا انفراسٹرکچر تباہ کر دیا تو اسے بحال کرنے میں ایران کو 100 سال لگیں گے، امریکی صدر

کسی صورت دباؤ اور دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکیں گے: ایران کی اعلیٰ فوجی قیادت کا ٹرمپ کو دوٹوک جواب
امریکا کو رسوائی کا سامنا ہے، ٹرمپ کی دھمکیاں مشرقِ وسطیٰ میں امریکاکی ذلت اور رسوائی کی تلافی نہیں کرسکتیں، ایرانی فوجی حکام

ایران نے امریکی تجاویز پر بظاہر جنگ بندی کو مستردکردیا ہے: ایرانی میڈیا
رپورٹ کے مطابق ایران کے ردعمل میں 10 نکات بھی شامل ہیں، ایران اس بات پر زور دے رہا ہےکہ جنگ کا مستقل اور مکمل خاتمہ ضروری ہے

بمبار طیارے، ڈرون اور ہیلی کاپٹر، ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں
آپریشن کے دوران چار B-1 بمبار طیاروں نے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی تقریباً 100 سیٹلائٹ گائیڈڈ بم گرائے جبکہ MQ-9 ریپر ڈرونز نے پائلٹ کے قریب آنے والے ممکنہ جنگجوؤں کو نشانہ بنایا

سندھ کے علاوہ ملک بھر میں بازار، مارکیٹیں، شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ
وزیر اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق روزمرہ استعمال کی اشیا کی دکانیں، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز اور مالز بھی رات 8 بجے بند ہوں گے

سینئر ایرانی عہدیدار کی پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیق

مراد سعیدکی سینیٹ کی خالی نشست پر بشریٰ بی بی کا ڈرائیور بھی امیدوار کے طور پر سامنے آگیا
پی ٹی آئی نے سینیٹ کی خالی نشست پر عرفان سلیم کو ٹکٹ جاری کیا ہے جب کہ غلام بادشاہ جو کہ بشریٰ بی بی کا ڈرائیور ہے، اسےکورنگ امیدوار بنایا گیا ہے، ذرائع پی ٹی آئی

ایران امریکا سیز فائر تجویز کو ’اسلام آباد اکارڈ‘ کا نام دیا جا رہا ہے: رائٹرز
پاکستان کی جانب سے شیئر کیا گیا جنگ بندی فریم ورک 2 مراحل پر مشتمل ہے، برطانوی خبر ایجنسی

پاکستان نے یواےای کو 2 ارب ڈالر ادائیگی کا فیصلہ متبادل ذرائع سے بندوبست ہونےکے بعد کیا، ذرائع
پاکستان نے مجموعی طور پر 4.8 ارب ڈالر کی ادائیگیوں کا بندوبست کر لیا ہے: حکومتی ذرائع

آبنائے ہُرمز کی بندش سے بحری ٹریفک شدید متاثر، ایران اس اہم مقام کوکیسےکنٹرول کرتا ہے؟

سندھ حکومت نے اسکول وین کےکرائے نہ بڑھانےکا حکم نامہ جاری کردیا

لاہور میں 2 سوشل میڈیا انفلوئنسرز لڑکیوں سے مبینہ زیادتی کا واقعہ

25 سال سے ویران یونان کے شہر ایتھنز کے Ellinikon ائیرپورٹ کو ایک مکمل شہر میں تبدیل کر دیا گیا

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیزکو 7 وکٹوں سے ہرادیا

فخر زمان نے ٹی 20کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبروں پرخاموشی توڑ دی
🌾
موسم
منگل, اپریل 7, 2026
آج بارش کا امکان ہے
طلوع آفتاب 05:48 غروب آفتاب 18:33
طلوع چاند 23:50
غروب چاند 08:31

درجہ حرارت
صبح
06:00 سے 12:00
+15…+16 °C

دوپہر
12:01 سے 18:00
+16…+17 °C

شام
18:01 سے 00:00
+14…+15 °C
🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾

Be the first to comment on "سماجیات نیوز"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*