*سماجیات*
حالات حاضرہ سے آگاہی کے لیئے وٹس ایپ نیوز گروپ
https://chat.whatsapp.com/CBwsZ9oUQ9Y9zsY3TjBmvc?mode=gi_t
*جمعرات*
* 29 رمضان المبارک 1447ھ*
*19 مارچ 2026ء*
*06 چیت 2083 بکرمی* کی خاص خاص خبریں
پارس گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کے جوابی حملے، خلیج میں توانائی تنصیبات پر میزائل داغ دیے،گیس و تیل مراکز متاثر
ایران نے خطے کی ان تمام تیل تنصیبات کو اپنا ہدف قرار دیا جو امریکی کمپنیوں کی ملکیت ہیں یا ان کے زیرِ انتظام چلائی جارہی ہیں
اسلامی ممالک کا ایران سے ہمسایہ ممالک کیخلاف حملے فوری روکنے کا مطالبہ
توانائی تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں7 فیصد اضافہ
ایرانی حملوں کے جواب میں فوجی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، سعودی عرب
ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران کی توانائی تنصیبات پر مزید حملوں سے روک دیا:
امریکی اخبار
ٹرمپ کا کہنا ہےکہ ایران کو واضح پیغام دیا جا چکا ہے، اس لیے توانائی تنصیبات پر مزید حملوں کی ضرورت نہیں، امریکی اخبار
توانائی تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں7 فیصد اضافہ
خطے میں کشیدگی میں اضافے کے باعث عالمی توانائی منڈی میں غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی، ماہرین
کراچی میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 19 ہوگئی، 60 افراد زخمی
آندھی کے ساتھ گرج چمک کا سلسلہ بھی جاری رہا جب کہ بارش شروع ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی
پاکستان بات چیت کیلئے تیار ہے لیکن پہلے دہشتگردوں کو ہمارے حوالےکرو، افغان طالبان کو فیصلہ کرنا ہےان کیلئےٹی ٹی پی اہم ہے یا پاکستان، ڈی جی آئی ایس پی آر
افغانستان پوری دنیا کے دہشت گردوں کا مرکز بنا ہوا ہے، طالبان نے صومالیہ کی الشباب اور حمزہ بن لادن کو افغانستان میں جگہ دینے کی پیشکش کی ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
عید الفطر کے احترام اور برادر اسلامی ممالک کی درخواست پر آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق عید الفطر کے اسلامی تہوار کے پیش نظر آپریشن غضب للحق روکنے کا فیصلہ کیا
کابل میں گولہ بارود پھٹنے سے جو دھماکے ہوئے وہ پورے شہر نے دیکھے، سویلینز کی ہلاکتوں کا پروپیگنڈا جھوٹ ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کابل میں ہدف افغان طالبان کے گولہ بارود اور ہتھیاروں کے علاوہ ڈرون طیاروں کا ڈپو تھا
’طلبہ، نمازیوں کے قاتل مریضوں کو قتل کرنے اور الزام پاکستان پر لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘
گزشتہ روز پاکستان نے کابل اور ننگرہار میں کامیاب فضائی حملے کیے، جس میں طالبان کا ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفرااسٹرکچر تباہ کیا
کراچی میں آج بھی موسلادھار بارش کی پیشگوئی، ژالہ باری کا بھی امکان
یو اے ای: ایرانی حملوں کےبعد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ناجائز اضافہ، دکانداروں پر بھاری جرمانے
قومی کرکٹرز سے مبینہ فراڈ کا معاملہ، اسامہ میر اپنے ساتھ ہونیوالے فراڈ کے حوالے سے بول پڑے
افغانستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، آج عید الفطر ہوگی
سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 20 مارچ جمعہ کو ہوگی
اسرائیلی حملے میں شہید ہونیوالے ایران کے سکیورٹی سربراہ علی لاریجانی کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
پی ایس ایل 11کا اینتھم کون گائے گا؟ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گلوکار کے نام کا اعلان کر دیا
ایران میں تیل کے ذخائر پر بمباری سے پاکستانی ماحولیات کو کوئی خطرہ نہیں: محکمہ موسمیات
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے اہم محرکات
اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی موجودگی میں عمران خان کی متاثرہ آنکھ کا چیک اپ کیا گیا
سعودی عرب اور قطر کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان عیدالفطر پر عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم
جمعرات, مارچ 19, 2026
طلوع آفتاب 06:13 غروب آفتاب 18:19
طلوع چاند 06:11
درجہ حرارت
زیادہ سے زیادہ
+18 °C
اور کم سے کم
14°C
Be the first to comment on "*سماجیات* (نیوز)"