سماجیات نیوز

وٹس ایپ نیوز گروپ لنک
https://chat.whatsapp.com/CBwsZ9oUQ9Y9zsY3TjBmvc?mode=ems_copy_c

منگل یکم؍ربیع الاوّل 1447ھ
26؍اگست 2025ء کی
خاص خاص خبریں
🌾

یہودیوں پر حملوں کا الزام، آسٹریلیا کا ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

غزہ: اسرائیلی حملے میں ایک اور صحافی شہید، ایک ہی دن میں شہید صحافیوں کی تعداد 6 ہوگئی

غزہ پر اسرائیلی حملے سےخوش نہیں ہوں، یہ جنگ آئندہ چند ہفتوں میں فیصلہ کن انجام کو پہنچ جائےگی: ٹرمپ

گریٹراسرائیل منصوبہ خطے کیلئے خطرہ ہے، اس منصوبے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں: پاکستان
سیلاب کا خطرہ، بھارت کا 24 گھنٹوں میں دوسرا سفارتی رابطہ، نئی دہلی سندھ طاس معاہدے کی تمام شقوں پر عملدرآمد کا پابند ہے، پاکستان

ہندوستانی ہائی کمیشن نے وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے ستلج میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دی، انڈس واٹر کمشنر

سلمان راجہ PTI عہدے سے مستعفی، پارٹی کے اندر اور باہر سے ہر قسم کے رکیک حملوں کو برداشت کیا کوئی ملال نہیں، سیکریٹری جنرل

رانا ثناء کے گھر حملے کا کیس، عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 59 ملزمان کو 10-10 سال قید کی سزا

پی ٹی آئی کی ٹوٹ پھوٹ نئی انتہا کی طرف، نئے سیکریٹری جنرل کیلئے کئی نام سامنے آگئے

اسرائیل کا غزہ اسپتال پر خوفناک حملہ، 5 صحافیوں سمیت 20 افراد شہید، ٹرمپ کی مذمت

بلاول بھٹو کا گوٹھ راہوجا کا دورہ، سیلاب زدگان میں گھروں کے مالکانہ حقوق کی تقسیم

جولائی 2025، پاکستان کو 69 کروڑ 45 لاکھ ڈالرز کی غیر ملکی فنڈنگ ملی

ڈرگ روڈ، منی بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹے سمیت 3 جاں بحق

قومی صنعتی پالیسی کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے، وزیراعظم

ملک کی پوری اکانومی کو کیش لیس بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، وزیراعظم

خیبر پختونخوا حکومت کا پلاسر گولڈ کی نیلامی میں بےضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم

سندھ حکومت، صوبائی بجٹ میں سالانہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 55 ارب روپے مختص

پاکستان کی یادیں دل پر ثبت رہیں گی، حمد عبید ابراہیم الزعابی

نجی شعبے نے گیس ٹرانسپورٹیشن ٹیرف میں 50 فیصد اضافے کی تجویز مسترد کر دی

پاکستان بنگلہ دیش میں مسئلہ کچھ نہیں، مجھے تبدیلی نظر آرہی ہے، حنا کھر

پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے تباہ ہوئے‘ صدر ٹرمپ

خیبر پختونخوا اسمبلی، اپوزیشن ارکان کا دوبارہ حلف سے انکار، ایوان سے واک آؤٹ

پی ٹی آئی کے شاہد خٹک کی عمران سے ملاقات کروا دینگے، طارق فضل

کراچی میں بین الاقوامی معیار کے منصوبے ہونا ناگزیر، مصدق ملک

اڈیالہ میں عمران کی شکایت، پسند کا کھانا، کتب و اخبارات، ٹی وی، بستر، ورزش کے آلات حاصل ہیں، جیل حکام، درخواست آگے نہ بڑھانے کا امکان

ایران کی سیلاب کی تباہ کاریوں میں مدد کی پیشکش، وزیر داخلہ

محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ،KP، گلگت میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس

میجر جنرل نور ولی ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ داخلہ و انسداد منشیات مقرر

یوم دفاع پر اسلام آباد کو حملے سے بچالیا گیا، خودکش بمبار گرفتار

اسحاق ڈار کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل سے ملاقات

دنیا کے سب سے بڑے چینی ڈیم کی تعمیر، بھارت سے کشیدگی میں اضافہ

قرآن میں بہن کا حصہ لکھ دیا گیا، کیسے انکاری ہوسکتے ہیں، سپریم کورٹ

ڈاکٹر مرتضیٰ اندرابی نے قائم مقام چیئرمین PARC کا چارج سنبھال لیا

وزیراعظم اسکیم، لیپ ٹاپ غائب ہونے کا انکشاف، حکومت کو ایک کروڑ 19 لاکھ کا نقصان

سیکورٹی خدشات کے پیش نظر جعفر ایکسپریس پھر دو روز کیلئے معطل

ٹرمپ نے امریکی ’محکمہ دفاع‘ کا نام تبدیل کرنے کا اشارہ دے دیا

عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 13ارب 58 کروڑ روپے کی گرانٹ

واشنگٹن میں نیشنل گارڈز کو ہتھیاروں کیساتھ گشت کی اجازت

یہودیوں کے تحفظ کے حوالہ سے فرانسیسی صدر کو خط، امریکی سفیر چارلس کشنر کی طلبی

گریٹر اسرائیل نامنظور، فلسطینی عوام کو بیانات نہیں ٹھوس اقدامات چاہئیں، اسحاق ڈار

سرکاری ملازمت کے خواہش مند امیدواروں کیلئے اہم خبر

سول آرمڈ فورسز نے بجٹ میں فوج کیلئے 50 اور 20 فیصد اعلان کردہ خصوصی الاؤنس مانگ لیا

قائمہ کمیٹی، پی آئی اے کی نجکاری سال کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع

۔FPSC؛ ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا ریکارڈ مانگ لیا

سینیٹ کمیٹی، استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کم نہ کرنیکی سفارش

ضیا الدین روڈ پر 66 انچ قطر کی سیوریج لائن دھنس گئی، علاقے میں ٹریفک شدید جام

ہنگو، ایف سی قلعے پر حملہ، 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک

دہشت گردی مقدمہ، فرحان غنی سمیت دیگر ملزمان جمعرات تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

وفاقی اردو یونیورسٹی خلاف ضابطہ تقرریاں؛ HEC کو زمہ داروں کے تعین کی ہدایت

سندھ کے ہر ضلع میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا، شرجیل میمن

اسکردو میں ڈوبے کراچی کے نوجوان کو 19 روز بعد بھی تلاش نہیں کیا جاسکا

خورشید شاہ علیل، اسپتال داخل، وزیراعلیٰ سندھ نے عیادت و مزاج پرسی کی

اسلام آباد کے شہریوں کیلئے خوشخبری اب مفت وائی فائی کی سہولت ملے گی

اسٹیٹ بینک نے جدت طرازی کے فروغ کے لیے ریگولیٹری سینڈ باکس کے لیے درخواستیں طلب کرلیں

ہفتے میں بھی برساتی پانی نہ نکل سکا، شیر شاہ کی گلیاں سیورج نالے بن گئیں

جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری سے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظور

ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال ہراسانی کیس، ہیڈ نرس معطل، نوٹیفکیشن جاری

بھارت میں نئے امریکی سفیر کی تقرری حکومت کی بے چینی میں اضافہ

سرگودھا صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن 5 اکتوبر کو ہوگا

پاکستان آئیڈل آڈیشنز کا میلہ راولپنڈی میں جگمگا اُٹھا، اگلا پڑاؤ کراچی ہوگا

ایف بی آر نے کسٹمز سروس کے 49 ویں سی ٹی پی افسران کی حتمی سینیارٹی لسٹ جاری کر دی

انٹر سائنس جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان، 55.59 فیصد کامیابی کا تناسب رہا

عشرہ رحمتہ اللعالمینﷺ، ملک بھر میں تقریبات شروع

فیصل آباد، شہد کی آڑ میں آئس ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

بارش میں 2 بھائیوں کی کرنٹ سے ہلاکت کے ذمہ دار سی ای او کے الیکٹرک قرار

سینیٹ کمیٹی کا اجلاس، راجن پور تا ڈی آئی خان شاہراہ منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ
🌾
موسم
منگل, اگست 26, 2025
مطلع ابر آلود رہنے اور بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے
طلوع آفتاب 05:37
غروب آفتاب 18:41
طلوع چاند 08:24
غروب چاند 20:11
درجہ حرارت
زیادہ سے زیادہ
+29 °C
اور کم سے کم
+24°C
🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿

Be the first to comment on "سماجیات نیوز"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*