سماجیات(نیوز گروپ )

سماجیات
(وٹس ایپ نیوز گروپ)
https://chat.whatsapp.com/CBwsZ9oUQ9Y9zsY3TjBmvc?mode=ac_t

جمعرات 26؍صفرالمظفر 1447ھ
21؍اگست 2025ء کی
اہم خبریں
🌾
ٹمبر مافیا ناقابل معافی، وزیراعظم، فیلڈ مارشل KP پہنچ گئے، آبی گزرگاہوں پر ہوٹل بنانا سنگین غلطی، سخت ریاست بننا ہوگا، شہباز شریف

پاور سیکٹر میں سنگین بدانتظامی، آڈٹ رپورٹ میں 4800 ارب روپے کی بے ضابطگیاں بے نقاب

بارش سے کراچی کا انفرااسٹرکچر بری طرح متاثر، متعدد سڑکیں دھنس گئیں

مختلف اداروں کی پالیسی نے شہریوں کو مشکلات میں ڈالا، بارش ہوگی تو پانی جمع ہوگا، رکے گی تو پانی نکال دینگے، وزیراعلیٰ

زلزلے، سیلاب قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے جاپان کے تجربات سے استفادہ کریں گے، وزیراعلیٰ مریم نواز

۔KP جنگلات اجاڑنے کے بعد لکڑی و لینڈ مافیا نے مکنیال جنگل کا رخ کرلیا

کراچی، بارش کا دوسرا دن، مزید 11 افراد جاں بحق، سڑکوں پر پانی جمع، جگہ جگہ گندگی، کئی علاقے تاحال بجلی سے محروم

پاک افغان وزرائے خارجہ کے اہم مذاکرات، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق

پاکستان کا مالیاتی دارالحکومت ’’کراچی‘‘ سیلاب میں ڈوب گیا، برطانوی میڈیا

ممبئی، 24؍ گھنٹے میں 300 ملی میٹر بارش، معمولات زندگی رواں دواں

محمود اچکزئی کو قائد حزب اختلاف کا امیدوار نامزد کئے جانے پر حیرت اور مایوسی

قومی اسمبلی کا آڈٹ رپورٹس قبول کرنے سے انکار، آڈیٹر جنرل آفس واپس بھجوا دی

سینیٹ کمیٹی واپڈا پر برہم، احتساب و پیشرفت رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت

ڈھاکا کا بھارت کو انتباہ بنگلہ دیش مخالف سرگرمیاں ناقابلِ برداشت قرار

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

پاکستان میں بارشوں سے تباہی پر برطانیہ کے کنگ چارلس سوئم کا اظہار یکجہتی

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا

صدر زرداری اور وزیر اعظم شہبازنے ایک ہی دن اپنے نئے میڈیا رابطہ کار مقرر کردیئے

جھل مگسی گیس فیلڈ سالانہ 298 ملین ڈالر کی بچت کرے گی

بارش، 10 ستمبر تک جاری، اگلے سال مون سون زیادہ شدید، مصدق ملک

چینی صنعتوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں، وزیر اعظم

شہریوں کی ذاتی معلومات محفوظ بنانے کیلئے ڈیٹا پروٹیکشن گائیڈ لائنز جاری

عمران نے سواتی کو سینیٹ اور اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا

پاکستان کا کل بیرونی قرضہ 130 ارب ڈالر، 5 بڑی کرنسیوں میں مرتکز

میجر جنرل عمر فرید ایڈیشنل سیکریٹری (ون) دفاع ڈویژن مقرر

سرکاری حج اسکیم؛ 1640 نشستیں رہ گئیں، درخواستوں کی وصولی آج بھی

فیلڈ مارشل کا حالیہ دورہ پاک، امریکا تعلقات کیلئے ’’نئی جہت کی علامت‘، امریکی اخبار

کراچی میں آج تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند

پنجاب، کثیر شادیوں پر متوفی ملازم کی بیوگان میں پنشن کی تقسیم کا تنازع حل

دنیا کے 10 ممالک جہاں 2700 سے 3600 ملی میٹر سالانہ بارشیں ہوتی ہیں مگر نظام زندگی مفلوج نہیں ہوتا

نہیں سمجھتا اعظم سواتی پل کا کام کرسکتے ہیں، تجزیہ کار

جسٹس منصور اور جسٹس منیب کا اجلاس کے منٹس پر چیف جسٹس کو خط

وفاقی کابینہ کے ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ فلڈ ریلیف میں جمع کرانے کا خط جاری

شریک حیات کو تا حیات فیملی پنشن ملے گی، پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اگر چاند کی 14 تاریخ ہو تو بارش کا پانی سمندر میں نہیں جاتا، سعید غنی کی عجیب منطق

فلسطینی رہائشی علاقوں کو سب سے شدید اسرائیلی حملوں کا سامنا، حماس کی غزہ کیلئے عالمی ہڑتال کی اپیل

بارش، ڈاؤ میڈیکل کی طالبہ کے والد جاں بحق، طلبا کو مشکلات کا سامنا

ہلاکتوں اور شہر کی تباہی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی کی کرپٹ حکومت ہے، آفاق احمد

ایس ای سی پی نے کیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کو فعال کر دیا

کراچی میں فوجی جوانوں نے بزرگوں اور بچوں کو کندھوں پر اٹھا کر محفوظ مقام پر منتقل کیا

سوئی: سی ٹی ڈی آفس پر دستی بم حملہ

بارش، اسپتالوں میں عملے کی کمی، پانی تاحال موجود، مریضوں کو مشکلات کا سامنا

ضمنی الیکشن، 3 حلقوں کیلئے PP کے کسی امیدوار کو تاحال ٹکٹ نہ ملا

انسداد دہشتگردی قانون جمہوریت پر ایک اور شب خون، حافظ نعیم

سیلاب متا ثرین کے لئے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم

کراچی کو آفت زدہ قرار دیا جائے، فاروق ستار

ذاتی شکوے سیاسی ایجنڈے میں بدلنا فاروق ستار کی پرانی روایت، شرجیل میمن

کراچی، اشرافیہ کے لگژری گاڑیوں میں نمائشی دورے، بے بس شہری ڈوبتے رہے

حکمراں کام کے نہیں فوٹو سیشن کے ماہر، اہم شخصیات نے بھی خاموشی توڑ دی

پاک ایران سرحد کی بندش سے پاکستان میں 30 لاکھ افراد بے روزگار، مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ

پی پی سندھ کی صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی تنظیموں کے عہدیداران کا تقرر

موسمی خرابی، ملک کا فلائٹ آپریشن درہم برہم، 18 پروازیں منسوخ، 105 میں تاخیر

کراچی میں بجلی کا نظام پرائیویٹائزیشن کے باوجود مستحکم نہ ہو سکا

وزیراعظم کا خالد مقبول سے رابطہ، کراچی میں بارش سے پیدا صورتحال پر گفتگو

ملتان میں سجا ”پاکستان آئیڈل“ آڈیشن کا میلہ میوزک کے دیوانوں کی بڑی تعداد آڈیشن دینے پہنچی

ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار، نازیبا گفتگو کا ریکارڈ برآمد

حب، مو سلا دھار بارش، نظام زندگی درہم برہم، نشیبی علاقے زیر آب

ایران کا چاول کا بڑا حصہ پاکستان سے درآمد کرنے پر اتفاق

وزیر اعظم اور اہم شخصیات نے پولیو کے جلد خاتمہ سے اتفاق کیا ہے، چیئرمین روٹری فاؤنڈیشن

چینی آئی پی پیز کا موخر ادائیگیوں پر واجب الادا سرچارج معاف کرنے سے انکار

پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی نیشنل ڈیجیٹل ماسٹر پلان تیار اور نافذ کریگی
🌾
موسم
جمعرات, اگست 21, 2025
آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے
طلوع آفتاب 05:34
غروب آفتاب 18:48
طلوع چاند 03:10
غروب چاند 17:52
+24°C کم سے کم
+32 °C زیادہ سے زیادہ
🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿

Be the first to comment on "سماجیات(نیوز گروپ )"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*