*سماجیات**حالات حاضرہ سے آگاہی کے لیئے*

جمعہ 20 صفر 1447ھ
15 اگست 2025 کی اہم خبریں

*آج 20 صفر ہے اور چہلم سیدالشہدا کی مناسبت سے تمام شہروں میں جلوس بر آمد ہونگے اور مجالس عزا بپا ہونگی*

*دنیا کے طول و عرض سے بلا تفریق مذھب  کروڑوں لوگ چہلم سیدالشہدا کے موقعہ پر کربلا معلی’ پہنچ گئے*

غزہ پر اسرائیل کے حملے جاری، امداد کے منتظر 10 افراد سمیت مزید 54 فلسطینی شہید

گریٹر اسرائیل کے تصور سے متعلق تاریخی اور روحانی مشن پر ہوں: نیتن یاہو

عرب ممالک سے بے گھر فلسطینیوں کو پناہ دینے سے متعلق بات چیت ہورہی ہے، اسرائیلی وزیراعظم

مقبوضہ کشمیر کےضلع کشتواڑ میں کلاؤڈ برسٹ سےتباہی، 46 افراد ہلاک اور 200 لاپتا

آزادکشمیر میں کلاؤڈ برسٹ، تیز بارش سے ندی نالے بپھرگئے، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

گلگت بلتستان میں سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق

دیامر میں بھی بہن بھائی سیلابی ریلےمیں بہہ گئے جبکہ شاہراہ بابوسر پر لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آکر ایک بچہ زخمی ہوگیا

سماہنی کے بھمبر نالے میں اونچے درجے کا سیلاب آگیا جس کے نتیجے میں سیاحوں کی گاڑی بہہ گئی

پاکستان اور جزیرہ نما ملک مائکرونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم

پاکستان 100واں ملک ہے جس کے ساتھ وفاقی ریاستِ مائکرونیشیا نے اپنے تعلقات قائم کیے ہیں۔

ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات آج الاسکا میں ہوگی اور یہ ملاقات 2021 کے بعد کسی موجودہ امریکی اور روسی صدر کے درمیان پہلی براہ راست ملاقات ہوگی

میرے خیال سے پیوٹن یوکرین میں جنگ ختم کرنے کیلئے تیار ہیں: صدر ٹرمپ

اب غربت، جہالت اور فتنے فسادکیخلاف جنگ ہوگی اور ہم یہ جنگ ضرور جیتیں گے: مریم نواز

دنیا جان گئی بنیان مرصوص کا مطلب کیا ہوتا ہے، سیسہ پلائی دیوار کا مطلب کیا ہوتا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب

معرکہ حق میں نمایاں کامیابی: آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے افسران و جوانوں کو عسکری اعزازات سے نوازا گیا

صدر مملکت آصف زرداری نے پاک فوج کے 488 افسران اور جوانوں کو اعزازات عطا کیے

وزیر اعظم کی بھارتی ایس 400 دفاعی نظام تباہ کرنیوالے پاک فضائیہ کے پائلٹ کی خصوصی پذیرائی

آزادکشمیر میں بارشوں کے باعث تعلیمی اداروں میں 2 روزہ تعطیل کا اعلان

پاکستان کے جونیئرگالفرز نے 14 اگست کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا

پاکستان کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں مبارکباد اور یوم تشکر کے پوسٹر آویزاں

کراچی: ڈیفنس میں ماں نے اپنے کمسن بیٹے اور بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

’حب الوطنی کو تماشہ بنایا جارہا ہے‘، خواتین فوجی افسران کی ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شرکت پر بھارتی بھڑک اٹھے

سندھ کے کئی شہروں میں بارش کا امکان، کراچی میں بھی اچھے اسپیل کی پیشگوئی

*راولپنڈی/اسلام آباد کا موسم*
جمعہ, اگست 15, 2025
آج بارش کا امکان ہے
طلوع آفتاب 05:29
غروب آفتاب 18:54
طلوع چاند 22:23
غروب چاند 11:50
+24°C کم سے کم
+27 °C   زیادہ سے زیادہ


Be the first to comment on "*سماجیات**حالات حاضرہ سے آگاہی کے لیئے*"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*