سماجیات (معاشرے کی خبریں) Society newshttps://chat.whatsapp.com/CBwsZ9oUQ9Y9zsY3TjBmvc?mode=wwt


پیر
‏🌙 04 جمادی الاوّل 1447ھ
27 اکتوبر 2025ء
13 کاتک 2082 بکرمی
کی اہم خبریں
🌾

استنبول مذاکرات، افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی سر پرستی منظور نہیں، پاکستان نے حتمی مؤقف پیش کردیا

نظر آرہا ہےکہ افغان طالبان کسی اور ایجنڈے پر چل رہے ہیں، یہ ایجنڈا افغانستان، پاکستان اور خطےکے استحکام کے مفاد میں نہیں ہے، سکیورٹی ذرائع

غزہ میں فوج بھیجنے سے متعلق وزارت خارجہ جواب دے گی: وزیر اطلاعات

کامیاب سفارتی پالیسی کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کو پذیرائی مل رہی ہے: عطااللہ تارڑ

پی ٹی آئی آزادکشمیر فارورڈ بلاک کے 9 وزرا پی پی میں شامل، حکومت سازی کیلئے مطلوبہ تعداد پوری ہوگئی

وزیرہائرایجوکیشن ظفراقبال ملک بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے، قانون ساز اسمبلی میں پیپلز پارٹی پارلیمانی گروپ کی تعداد 27 تک پہنچ گئی

سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 4 خودکش بمباروں سمیت 25 خوارج ہلاک کردیے

بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج سے شدید فائرنگ کے تبادلےکے دوران 5 بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر

دراندازی کے واقعات افغان حکومت کے ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں: آئی ایس پی آر

فتنہ الخوارج کی دراندازی کے واقعات ایسے وقت ہو رہے ہیں جب پاکستان اور افغانستان کے وفود ترکیے میں مذاکرات میں مصروف ہیں، آئی ایس پی آر

امریکی فوجیوں کی تنخواہیں ادا کرنے کیلئے نامعلوم شخص نے 13 کروڑ ڈالر عطیہ کردیے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس عطیے کے حساب سے ہر امریکی فوجی کو کم و بیش 100 ڈالر دیے جاسکتے ہیں

پاک افغان مسئلہ اچھے سے حل کر سکتا ہوں، لیکن فی الحال مجھےکچھ کرنے کی ضرورت نہیں، ٹرمپ

مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہم پاک افغان مسئلہ جلد حل کر لیں گے، صدر ٹرمپ

وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک سونپ دیا

وزیراعظم کا ملک بھر کے گھریلو صارفین کیلئے گیس کنیکشنز کھولنے کا اعلان

گھریلو صارفین کے لیے گیس کنیکشنز کی بحالی سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

فلسطینی خواتین کا قومی دن، اسرائیلی جیلوں میں آج بھی 49 فلسطینی خواتین قید

videoملائیشیا پہنچنے پر ٹرمپ کا روایتی رقص سے استقبال، امریکی صدر خود بھی جھوم اٹھے

رحیم یار خان: زیادتی کا شکار لڑکی مقدمہ درج ناہونے پر 100 فٹ اونچی ٹینکی پر چڑھ گئی، خودکشی کی دھمکی

پنجاب میں فضائی آلودگی بڑھنے کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی

ویرات کوہلی نے وائٹ بال کرکٹ میں ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ رنز کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
🌾
موسم
سوموار, اکتوبر 27, 2025
مطلع صاف رہنے کا امکان ہے
طلوع آفتاب 06:23
غروب آفتاب 17:20
طلوع چاند 11:39
غروب چاند 21:13
درجہ حرارت
+17 °C کم سے کم
+27 °C زیادہ سے زیادہ
🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾
Samajiat website 👇
https://awareglobe.com/

Be the first to comment on "سماجیات (معاشرے کی خبریں) Society newshttps://chat.whatsapp.com/CBwsZ9oUQ9Y9zsY3TjBmvc?mode=wwt"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*